گراں فروشی اور تجاوزات کے خلاف کارروائیاں تیز کرنے کا حکم

گراں فروشی اور تجاوزات کے خلاف کارروائیاں تیز کرنے کا حکم

سرکاری نرخوں کی خلاف ورزی پر دکانداروں کو گرفتار کیا جائے ، کمشنرسید حسن نقوی

کراچی (اسٹاف رپورٹر )کمشنر کراچی اور کنٹرولر جنرل پرائسز سید حسن نقوی کی زیر صدارت ڈپٹی کمشنرز اور اسسٹنٹ کمشنرز کا اجلاس منعقد ہواجس میں گراں فروشوں، روڈ سائیڈ تجاوزات، پیشہ ور گداگروں کے خلاف کارروائیوں اور ہوٹلز سیٹنگز کے جاری کردہ اصول و قواعد پر عملدرآمد کے اقدامات کا تفصیلی جائزہ لیا گیا۔ اجلاس میں کمشنر نے پرائس کنٹرو ل پورٹل کے ذریعے اسسٹنٹ کمشنرز کی کوششوں کا جائزہ لیا ۔انہوں نے کہا کہ اسسٹنٹ کمشنرز گراں فروشوں کے خلاف کارروائیوں کوتیزی اور موثر بنائیں، روزانہ اور ہر علاقہ میں قیمتیں چیک کریں، یقینی بنائیں کہ سرکاری نرخ سختی سے نافذ ہوں جو گراں فروشی کا مرتکب ہو اس کے خلاف بلارعایت کارروائی کی جاے ،جہاں گرفتار ی کی ضرورت ہو گرفتاری کا دائرہ بڑھائیں۔فیصلہ کیا گیا کہ گراں فروشی کے مرتکب دکاندار رعایت کے مستحق نہیں۔ اجلاس میں نان اور روٹی کی قیمت کے سرکاری نرخ کے نفاذ کا بھی جائزہ لیا گیا۔ کمشنر نے بعض علاقوں میں نان روٹی کی قیمت چیک کرنے کی کوششوں کو مؤثر بنانے کی ہدایت کی۔ڈپٹی کمشنرز نے غیر قانونی تجاوزات کے خلاف کارروائیوں پر تفصیلی بریفنگ دی ۔اجلاس میں تجاوزات یا خلاف ورزیوں میں ملوث دکانوں کے خلاف کارروائی کے لئے ٹریڈ لائسنس نظام کو بہتر بنانے کا جائز ہ لیا گیا۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...