قصور:ینگ ڈاکٹرز، پیرامیڈیکل سٹاف کی قندوز میں مدرسے پرحملے کیخلاف ریلی

قصور:ینگ ڈاکٹرز، پیرامیڈیکل سٹاف کی قندوز میں مدرسے پرحملے کیخلاف ریلی

افغانستان میں مسلمانوں پر ظلم پوری امت مسلمہ کیلئے لمحہ فکریہ ہے :طاہر شاہین،ڈاکٹر نذیر احمد

قصور(خبرنگار،نمائندہ دنیا) ینگ ڈاکٹر ز ایسوسی ایشن اور پیرا میڈیکل سٹاف قصور کے صدر ڈاکٹر طاہر شاہین ایم ایس ڈی ایچ کیو ہسپتال ڈاکٹر نذیر احمد اور دیگر عہدیداروں نے کہا ہے کہ افغانستان کے علاقہ قندوز میں مدرسہ پر حملہ کرکے حفاظ کرام کو جس بربریت سے شہید کیا گیا ہے اس کی جتنی بھی مذمت کی جائے کم ہے ،ان خیالات کا اظہار انہوں نے گزشتہ روز ڈی ایچ کیو ہسپتال سے نکالی جانیوالی ریلی سے خطاب کرتے ہوئے کیا، اس موقع پر محکمہ صحت سے تعلق رکھنے والے ملازمین کی بڑی تعداد بھی موجود تھی انہوں نے کہاکہ افغانستان میں مسلمانوں پر ظلم پوری امت مسلمہ کیلئے لمحہ فکریہ ہے ،امریکی حملے میں حفاظ کی شہادت پر اسلامی ریاستوں اور دیگر ممالک کی خاموشی سمجھ سے بالاتر ہے۔

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں