امریکی کوریڈور سے گزرنا مشکل، بحری جہاز ایران کے مقررہ راستوں سے گزریں: پاسداران انقلاب
تہران: (دنیا نیوز) پاسداران انقلاب نے آبنائے ہرمز کی صورتحال سے متعلق بیان میں کہا ہے کہ بحری جہازوں کا آبنائے ہرمز میں امریکی کوریڈور سے محفوظ گزرنا مشکل ہے۔
پاسداران انقلاب کے مطابق محفوظ سفر کے لیے بحری جہاز ایران کے مقررہ راستے سے گزریں، خلیج عمان میں داخل ہونے والا کوئی بحری جہاز خطرات سے محفوظ نہیں۔
بیان میں کہا گیا ہے کہ خلیج فارس، آبنائے ہرمز اور بحیرہ عمان میں بحری جہازوں کی نگرانی جاری ہے۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments