شوکت خانم ہسپتال کی آن لائن قربانی کی سہولت کی فراہمی

شوکت خانم ہسپتال کی آن لائن قربانی کی سہولت کی فراہمی

ہر سال ہزارو ں افراد بھرپور اعتماد سے اس سہولت سے فائدہ اٹھاتے ہیں:ترجمان

لاہور (سٹاف رپورٹر)شوکت خانم میموریل کینسر ہسپتال اور ریسرچ سنٹر کی جانب سے ہر سال کی طرح اس سال بھی آن لائن قربانی کی سہولت فراہم کی جا رہی ہے ۔ پاکستان سمیت دنیا بھر میں قربانی کرنے کے خواہش مند افراداس سہولت کو استعمال کرتے ہوئے گھر بیٹھے آسان اور با کفایت قربانی کر سکتے ہیں ۔ آن لائن قربانی کی بکنگ شوکت خانم ہسپتال کی ویب سائٹ www.shaukatkhanum.org.pk یا ملک بھر میں موجود شوکت خانم لیبارٹری کلیکشن سنٹرز یا ریجنل دفاتر میں کروائی جا سکتی ہے ۔ گزشتہ چند سالوں میں شوکت خانم ہسپتال کی آن لائن قربانی کو دنیا بھر میں موجود پاکستانیوں میں خاصی مقبولیت حاصل ہوئی ہے اور ہر سال ہزارو ں افراد بھرپور اعتماد سے اس سہولت سے فائدہ اٹھاتے ہیں۔ ہسپتا ل کی جانب سے قربانی کے لیے صحت مند جانوروں کا انتخاب کیا جاتا ہے اور قربانی کی ادائیگی جدید ترین اور حفظانِ صحت کے اصولوں پر عمل پیرا مذبح خانوں میں کی جاتی ہے ۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں