وزیر توانائی سے چینی وفد کی ملاقات

وزیر توانائی سے چینی وفد کی ملاقات

وزیر توانائی پنجاب ڈاکٹر اختر ملک سے دو رکنی چینی وفد نے ملاقات کی

لاہور(اپنے کامرس رپورٹر سے ) زونرجی کمپنی کے جی ایم شو ہونگ چینگ نے وزیر توانائی پنجاب ڈاکٹر اختر ملک سے ملاقات کی ۔پنجاب پاور ڈویلپمنٹ بورڈ کی ایم ڈی میڈم ثانیہ اویس اور زونرجی کے لیگل ہیڈ آغا ارشیاں بھی ملاقات کے موقع پر موجود تھے۔ ،وزیر توانائی کا کہنا تھا کہ زونرجی سی ایس آر کی مد میں مقامی لوگوں کی فلاح و بہبود کے لئے کام کرے ،بین الاقوامی انرجی کمپنیوں کو اپنے منافع کا کچھ حصہ تعلیم اور صحت پر خرچ کرنا چاہیے ۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں