پاکستان کا دفاع ناقابل تسخیر بنا دیا :ڈاکٹر عبدالقدیر

 پاکستان کا دفاع ناقابل تسخیر بنا دیا :ڈاکٹر عبدالقدیر

ہمیں سیاست سے ہٹ کر ملک کی خدمت کرنی چاہیے :تقریب سے خطاب

لاہور(سٹاف رپورٹر) محسن پاکستان، ایٹمی سائنسدان ڈاکٹر عبدالقدیر خان نے کہا 1971 میں ملک کے ٹکڑے ہونے پر دل افسردہ ہوگیا، اس لئے سب کچھ چھوڑ کر واپس اپنے ملک آگیا اور ایٹم بم بنانے کی تجویز پیش کی۔ 28 مئی 1998 کو پاکستان پہلا اسلامی ملک بن کر ابھرا، پاکستان کو کوئی اب میلی آنکھ سے نہیں دیکھ سکتا، پاکستان کا دفاع ناقابل تسخیر بنا دیا، سی ای او ڈاکٹر شوکت ورک کی محنت سے ڈاکٹر اے کیو خان ہسپتال تکمیل کے آخری مراحل میں ہے ،ہمیں سیاست سے ہٹ کر ملک کی خدمت کرنی چاہیے ۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے ڈاکٹر اے کیو خان ہسپتال میں یوم تکبیر کے موقع پر تقریب سے ٹیلیفونک خطاب کرتے ہوئے کیا۔ڈاکٹر شوکت ورک نے کہا ڈاکٹر عبدالقدیر خان پاکستان نہیں پورے عالم اسلام کے محسن ہیں۔ تقریب میں قیصر امین بٹ، اداکار توقیر ناصر ،چودھری رمضان گجر، حماد قیصر، کرنل ریٹائرڈ ارشد طاہر، معظم شوکت ورک، ایم ایس ڈاکٹر اسحاق اور دیگر نے شرکت کی۔ تقریب کے اختتام پر یوم تکبیر کاکیک کاٹا گیا۔

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں