شہر میں صفائی انتظامات کو یقینی بنایا جائیگا:وزیر بلدیات

شہر میں صفائی انتظامات کو یقینی بنایا جائیگا:وزیر بلدیات

جلد لاہور کو پنجاب کا صاف ترین شہر بنائیں گے :محمودالرشید کی پریس کانفرنس

لاہور (اپنے سٹی رپورٹر سے )وزیربلدیات پنجاب میاں محمود الرشید نے کہا ہے کہ عید الاضحی پر بھی شہر میں صفائی کے بہترین انتظامات کو یقینی بنایا جائے گا۔میاں محمودالرشید نے ان خیالات کا اظہار ایل ڈبلیو ایم سی ہیڈ آفس میں عید الاضحی صفائی پلان کے حوالے سے پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ سیکرٹری بلدیات نورالامین مینگل، چیئر مین ایل ڈبلیو ایم سی امجد علی اعوان، ممبرز بورڈ آف ڈائریکٹرز سمیت دیگر افسران اس موقع پر موجود تھے ۔ وزیر بلدیات نے کہا کہ ایل ڈبلیو ایم سی کی بطور ادارہ کارکردگی کو مزید بہتر بنانا اولین ترجیح ہے ۔ میں ایل ڈبلیو ایم سی کو بیک لاگ کلیئر کرنے پر خراج تحسین پیش کرتا ہوں۔ ایل ڈبلیو ایم سی کی کارکردگی کو مزید بہتر بنانے کے لیے کرپشن،گھوسٹ ملازمین اور تیل چوری جیسے تمام مسائل کو ختم کرنے کی ضرورت ہے ۔جلد لاہور کو پنجاب کا صاف ترین شہر بنائیں گے ۔

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں