ممکنہ چوتھی لہر ،22 ماسک چیک پوسٹیں قائم

ممکنہ چوتھی لہر ،22 ماسک چیک پوسٹیں قائم

چیک پوسٹس سے ماسکس کی تقسیم شروع ،یونیفارم عملہ تعینات ہوگا

لاہور (اپنے سٹی رپورٹر سے )کووڈ کی چوتھی لہر کا خدشہ/لاہور میں ماسک چیک پوسٹس قائم کردی گئیں ، چیک پوسٹس سے ماسک کی تقسیم شروع کردی گئی ، شہر بھر میں 22 مقامات پر ماسک چیک پوسٹس قائم کی جارہی ہیں۔تمام زونز کا سٹاف شہریوں میں ماسک تقسیم کر رہا ہے ۔مال روڈ،اچھرہ بازار،سمن آباد،ٹھوکر نیاز بیگ،جوہر ٹاؤن ،داتا دربار،ہال روڈ،لبرٹی مارکیٹ،لاری اڈا میں بھی چیک پوسٹیں قائم کردی گئیں ،کمشنر کاکہنا ہے کہ دھرم پورہ میں ماسک تقسیم ہو رہے ہیں۔ شہر میں قائم ماسک چیک پوسٹس سے ماسکس اور کووڈ بچاؤ آگاہی لٹریچر بھی تقسیم کیا جا رہا ہے ۔ایم سی ایل افسران کووڈ بچاؤ آگاہی کے لئے مساجد میں اعلانات بھی کرائیں گے ۔ ماسک چیک پوسٹس پر یونیفارم میں عملہ تعینات ہوگا۔

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں