پی سی ایس آئی آر ، قذافی سٹیڈیم میں ٹینک بنانیکاحکم

پی سی ایس آئی آر ، قذافی سٹیڈیم میں ٹینک بنانیکاحکم

انتظامیہ ٹینک بنانے کے منصوبے کا فوری این او سی جاری کرے :ہائیکورٹ

لاہور (کورٹ رپورٹر)لاہور ہائیکورٹ نے صاف پانی بچانے اور ماحول کو آلودگی سے پاک کرنے کیلئے پی سی ایس آئی آر اور قذافی سٹیڈیم میں بارش کے پانی کو محفوظ بنانے کی لیے ٹینک بنانے کا حکم دیدیا ۔عدالت نے قرار دیا کہ انتظامیہ پانی محفوظ کرنے کے لیے ٹینک بنانے کے منصوبے کا فوری این او سی جاری کرے جبکہ عدالت نے ایل ڈی اے اور رجسٹرار کو آپرٹیو کو سیوریج کے کنکشن کی مد میں وصولیوں کے لیے واسا سے تعاون کرنے کا حکم دیا ہے ،لاہور ہائیکورٹ کے جسٹس شاہد کریم نے درخواست پر سماعت کی ۔چیئرمین جوڈیشل واٹر کمیشن جسٹس ریٹائرڈ علی اکبر قریشی کی جانب سے رپورٹ عدالت میں جمع کرا دی گئی۔ کمیشن کے فوکل پرسن سید کمال حیدر نے 4صفحات پر مشتمل رپورٹ جمع کرائی ۔ انتظامیہ ٹینک بنانے کے منصوبے کا فوری این او سی جاری کرے۔

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں