تھانوں میں حاضریاں نا مکمل :12بدمعاش گرفتار

تھانوں میں حاضریاں نا مکمل :12بدمعاش گرفتار

بدمعاشوں میں خاور، صابر ، نادر، شاہد ،آصف ، دو بھائی خلیل اورجمیل بھی شامل

لاہور (خبر نگار سے )پولیس اقبال ٹاؤن ڈویژن نے بدمعاشوں اور قبضہ گروپوں کے خلاف آپریشن کیا۔تفصیلات کے مطابق 36 گھنٹوں میں مختلف علاقوں میں کئے جانے والے آپریشنز کے دوران تھانوں میں حاضریاں مکمل نہ کرنے والے 12بدمعاشوں کو دھر لیا گیا۔ریکارڈ یافتہ عناصرخاور ڈوگر اور صابر عرف کالی نے تھانہ ملت پارک،نادر اور شاہد نے تھانہ گلشن راوی،دوسگے بھائیوں خلیل اور جمیل،آصف شاہ،امیر علی اور شفیق نے تھانہ شیراکوٹ،ذوالفقار علی عرف بھٹو نے تھانہ نواں کوٹ،رانا سمیع نے تھانہ سمن آباد میں حاضری لگوائی جبکہ تھانہ ساندہ پولیس وسیم عرف لمبا کو گرفتار کرکے تھانہ لائی اور اس سے حاضری لگوائی۔سی سی پی او لاہور غلام محمود ڈوگر نے کہا ہے کہ لاہور میں غنڈہ عناصر کی کوئی جگہ نہیں، تھانہ جات میں بدمعاشوں کی حاضریوں کا سلسلہ باقاعدگی سے جاری رہنا چاہیے ۔

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں