حادثا ت، ریسکیو کی 610 شدید زخمیو ں کی طبی امداد

حادثا ت، ریسکیو کی 610 شدید زخمیو ں کی طبی امداد

276 حادثات کی فون کالز لاہور کنٹرول روم کو موصول ہوئیں :رپورٹ

لاہور(سپیشل کرائم رپورٹر)پنجاب ایمرجنسی سروس نے گز شتہ 24گھنٹوں کے دوران پنجاب بھرمیں 1050 ٹریفک حادثات پر ریسپانڈ کیا جن میں 610افراد شدید زخمی ہوگئے جنہیں فوری طور پر نزدیکی ضلعی اور تحصیل کے ہسپتالوں میں منتقل کیا گیا۔ 488 معمولی زخمی لوگوں کو ریسکیومیڈیکل ٹیمز کی جائے حادثہ پر بروقت طبی امداد فراہم کرنے کی وجہ سے ہسپتالوں پر بوجھ بھی کم ہوا۔ان حادثات میں زیادہ تر تعداد (67فیصد)موٹر سائیکلز حادثات کی ہے ، اس لیے وقت کی ضرورت ہے کہ ٹریفک حادثات کی بڑھتی ہوئی شرح کو کم کرنے کیلئے ٹریفک قوانین پر سختی سے عمل کیا جائے ۔ اعداد و شمار کے مطابق ریسکیو 1122 کے صوبائی مانیٹرنگ سیل کو موصول ہونے والی ایمرجنسی کالز کے مطابق ان ٹریفک حادثات میں 449ڈرائیورز،کم عمرڈرائیورزاور122پیدل چلنے والے افراد متاثر ہوئے ۔اعدادو شمار سے ظاہر ہوتا ہے کہ276ٹریفک حادثات کی فون کالز لاہور کنٹر ول روم میں موصول ہوئیں، جن میں صوبائی دارالحکومت میں271متاثرین کے ساتھ پہلے ، فیصل آباد 83 حادثات میں 89متاثرین کیساتھ دوسرے نمبرپررہا۔

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں