کمیونیکشن سٹیڈیز کے فیل پی ایچ ڈی امیدواروں کی وائس چانسلر کو درخواست

کمیونیکشن سٹیڈیز کے فیل پی ایچ ڈی  امیدواروں کی وائس چانسلر کو درخواست

پنجاب یونیورسٹی شعبہ انسٹی ٹیوٹ آف کمیونیکشن سٹیڈیز کے پی ایچ ڈی امیدواروں نے وائس چانسلر کو درخواست جمع کرا دی کہ20سوالات سلیبس سے باہر آئے

لاہور(اپنے سٹاف رپورٹر سے )طلبا کو 20نمبر اضافی دئیے جائیں، طلبہ نے درخواست میں مزید کہا پنجاب یونیورسٹی شعبہ ابلاغیات نے یہ تاثر کیوں دیا کہ این ٹی ایس امتحان لے رہا ہے ۔ امتحان ڈین آفس نے لیا، سوالات ڈین آفس نے بنوائے اور چیک کئے ،انگریزی کا حصہ تین دن پہلے شامل کیا گیا مگر تمام طلبا کو اطلاع تک نہیں دی گئی،انگریزی میں جغرافیہ کے سوالات کیوں شامل کئے گئے ، ابلاغیات کے بجائے نفسیات اور علوم انسانی کی تھیوریاں شامل کی گئیں،اس کے علاوہ میڈیا لاز کی جگہ آئینی لاز کے سوالات شامل کئے گئے ۔

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں