نیوز الرٹ
  • بریکنگ :- اسلام آباد:وزیراعظم ایک روزہ دورےپرپشاورروانہ
  • بریکنگ :- وزیراعظم گورنراوروزیراعلیٰ خیبرپختونخواسےملاقات کریں گے
  • بریکنگ :- وزیراعظم عمران خان نیاپاکستان کارڈکاافتتاح کریں گے
Coronavirus Updates

ریونیو بورڈ: 470 ارب کی سرکاری اراضی واگزار

ریونیو بورڈ: 470 ارب کی سرکاری اراضی واگزار

دنیا اخبار

اراضی کا ریکارڈ انفارمیشن مینجمنٹ سسٹم میں اندراج کیا جا رہا :بابر حیات

لاہور(شبیر حیدر ظفر)بورڈ آف ریونیو نے پنجاب بھر میں قبضہ مافیا سے 470 ارب روپے سے زائد مالیت کی 1لاکھ 83 ہزار 358 ایکڑ سرکاری اراضی واگزار کرا لی۔گزشتہ 48 گھنٹوں میں وہاڑی میں 111 ایکڑ سرکاری اراضی واگزار کرائی گئی۔اسی طرح راجن پور، خانیوال، راولپنڈی اور سرگودھا سے بھی اراضی واگزار کرائی گئی۔سینئر ممبر بورڈ آف ریونیو بابر حیات تارڑ نے کہا صرف 48 گھنٹوں کے دوران پنجاب میں 76 کروڑ سے زائد مالیت کی اراضی واگزار کرائی گئی۔تمام سرکاری اراضی کا سٹیٹ لینڈ ریکارڈ انفارمیشن مینجمنٹ سسٹم میں اندراج کیا جا رہا ہے ۔

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں