ہمیں اسلام سے ہی رہنمائی حاصل کرنا ہوگی: بیگم سرور

 ہمیں اسلام سے ہی رہنمائی حاصل کرنا ہوگی: بیگم سرور

اسلامی اقدار کے فروغ کیلئے سرگرم رہنا ہوگا :یونیک سکول میں خطاب

لاہور ( سٹاف رپورٹر ) چیئرپرسن سرور فائونڈیشن بیگم پروین سرور نے کہا ہے کہ اسلام ایک مکمل ضابطہ حیات ہے اور ہمیں دین اسلام سے ہی ہر سطح پر رہنمائی حاصل کرنا ہوگی۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے گزشتہ رو زیونیک ہائی سکول 111اے نیو مسلم ٹائون کے زیراہتمام محفل میلاد کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ انہوں نے کہا کہ ہمیں اسلامی اقدار کے فروغ کے لیے سرگرم رہنا ہوگا۔ چیئرمین یونیک گروپ عبدالمنان خرم نے کہا کہ یونیک گروپ گزشتہ 35برس سے نصابی شعبے میں کلیدی کردار ادا کر رہا ہے ۔

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں