ایل ڈبلیو ایم سی :سروس ڈلیوری کیمپ بھی لگادیئے گئے

ایل ڈبلیو ایم سی :سروس ڈلیوری کیمپ بھی لگادیئے گئے

گلبرگ ، سمن آباد،نشتر ٹاؤنز میں مزید مشینری لگانے کے احکامات

لاہور (اپنے سٹی رپورٹر سے )لاہور ویسٹ مینجمنٹ کمپنی کی جانب سے صفائی کے ہر ممکن اقدام کیے جا رہے ہیں جس کا مقصد شہریوں کو بہترین صفائی سہولیات کی فراہمی ہے ۔اس مقصد کے حصول کے لیے شہر بھر میں زیرو ویسٹ آپریشنز کے ساتھ ساتھ سروس ڈلیوری کیمپ بھی لگا دئیے گئے ہیں۔ترجمان ایل ڈبلیو ایم سی کے مطابق ادارہ شہر کی بہترین صفائی کے لیے اہم اقدامات کر رہا ہے ،سی ای اوایل ڈبلیو ایم سی کی ہدایات پر3 بڑے ٹاؤنز میں ایل ڈبلیوایم سی نے سروس ڈلیوری کیمپ لگا دیئے ، سی ای او ایل ڈبلیوایم سی رافعہ حیدر نے گلبرگ میں سروس ڈلیوری کیمپ پر ورکنگ کا جائزہ بھی لیا۔گلبرگ ٹاؤن، سمن آباد ٹاؤن اور نشتر ٹاؤن میں ہاٹ سپاٹ ایریاز والے علاقوں میں مزید مشینری لگانے کے احکامات بھی جاری کیے ہیں۔ 860 ورکرز گلبرگ ٹاؤن میں تعینات ہیں، اضافی 40 ورکرز سیکنڈ شفٹ میں کام کر رہے ہیں۔71 گاڑیاں آپریشن میں مصروف ہیں ،جہاں 284 ٹن ویسٹ اٹھایا جا چکا ہے ۔سی او نے کہا کہ شہر کو زیرو ویسٹ کرنے کا عزم کیے ہوئے ہیں۔

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں