3 نئے میگا پراجیکٹس کی آج منظوری کا امکان

3 نئے میگا پراجیکٹس کی  آج منظوری کا امکان

لاہور (سٹاف رپورٹر سے )شہر میں مزید تین نئے میگا پراجیکٹس کی تعمیر کے مستقبل کا فیصلہ آج ہوگا۔

 پنجاب حکومت نے آج پراونشل ڈویلپمنٹ ورکنگ پارٹی کا اجلاس طلب کر لیا ،ایل ڈی اے کی جانب سے \" پی ڈی ڈبلیو پی\" میں منصوبے منظوری کیلئے پیش کئے جائیں گے ۔ سمن آباد انڈر پاس ،سنٹر پوائنٹ گلبرگ سے والٹن روڈ تک سگنل فری کوریڈور ،سگیاں بائی پاس سے بیگم کوٹ تک پیکیج تھری کی منظوری لی جائے گی۔

 

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں