بجلی کی تقسیم کار کمپنیوں کی نجکاری کیخلاف ہائیڈرو یونین کااحتجاج

بجلی کی تقسیم کار کمپنیوں کی نجکاری کیخلاف ہائیڈرو یونین کااحتجاج

لاہور (اپنے کامرس رپورٹر سے ) بجلی کی تقسیم کار کمپنیوں کی نجکاری کے خلاف پاکستان واپڈا ہائیڈرو الیکٹرک ورکرز یونین سراپا احتجاج ، ہائیڈرو یونین کے زیر انتظام لیسکو ہیڈکوارٹرز کے سامنے کوئینز روڈ پر احتجاج کیا گیا۔

مظاہرین نے نجکاری کے فیصلے کو واپس لینے کا مطالبہ کیا، لیسکو کے تمام سرکلز اور شعبہ جات کے ملازمین کی بڑی تعداد نے احتجاج میں شرکت کی ۔ لیسکو کے تمام دفاتر احتجاجاً بند کردیئے گئے ،مظاہرین نے حکومت کے خلاف شدید نعرے بازی کی ۔مظاہرین کا لیسکو کے فیڈرز کو پبلک پرائیویٹ پارٹنر شپ کے تحت چلانے کا فیصلہ ماننے سے انکار، جنرل سیکرٹری خورشید احمد کا کہنا تھا کہ نجکاری کا فیصلہ کسی صورت قابل قبول نہیں، لیسکو کے فیڈرز کو پرائیویٹ کرنے کی بجائے اصلاحات کی جائیں، ملازمین کی تعداد پوری کی جائے ۔ مظاہرین کا کہنا تھا کہ فیڈرز کو نجی ٹھیکیداروں کے سپرد کرنا نجکاری کی راہ ہموار کرنا ہے ۔

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں