بدمعاشی سٹائل میں ٹک ٹاک بنانے والا گرفتار
لاہور(سپیشل کرائم رپورٹر)شاہدرہ ٹاؤن پولیس نے بدمعاشی سٹائل میں ٹک ٹاک بنانے والا ملزم گرفتارکر لیا۔
پولیس نے اسلحہ لہراتے ہوئے ویڈیو وائرل کرنے والے ملزم بلال عرف شیمپی کو گرفتار کر کے غیر قانونی اسلحہ رائفل اور گولیاں برآمد کر کے مقدمہ درج کر لیا۔