آٹاتقسیم کے دوران بدنظمی،1شخص زخمی،4خواتین بیہوش

آٹاتقسیم کے دوران بدنظمی،1شخص زخمی،4خواتین بیہوش

پتوکی(نامہ نگار)مفت آٹا کی تقسیم کے دوران بدنظمی،مرد و خواتین نے لائنیں توڑ دیں ،مرد و خواتین کی کثیر تعداد آٹا کے ٹرکوں کی طرف لپکنے لگی۔۔۔

 آٹے کے حصول کے لیے دھکم پیل جاری رہا، دوران دھکم پیل ایک شخص کا سر پھٹ گیا اور چار خواتین بے ہوش ہوگئیں، ناخوشگوار واقعہ پیش آنے کے خدشات بڑھتے رہے ،مردو خواتین کی تعداد زیادہ ہونے کے باعث انتظامیہ اور پولیس بے بس ہوگئی، بعد ازاں پھولنگر میں مفت آٹا لینے والے مردو خواتین نے ملتان روڈ بلاک کرکے شدید احتجاج کیا ،جس کے باعث گاڑیوں کی لمبی قطاریں لگ گئیں۔

 

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں