افسروں کی آٹا مراکز پر ڈیوٹی ایل ڈی اے دفتری امور متاثر

افسروں کی آٹا مراکز پر ڈیوٹی ایل ڈی اے دفتری امور متاثر

لاہور (سٹاف رپورٹر سے) آٹا پوائنٹس پر ایل ڈی اے افسروں کی ڈیوٹی سے اتھارٹی کے دفتری امور شدید متاثر ہونے لگے ۔

ایل ڈی اے کے شعبہ ٹاؤن پلاننگ اور انجینئرنگ کے 80 افسروں و ملازمین کی مختلف آٹا پوائنٹس پر ڈیوٹیاں لگائی گئیں۔ ایل ڈی اے افسر دن بھر آٹا پوائنٹس پر فرائض سرانجام دے رہے ہیں مگر دوسری جانب ایل ڈی اے میں ٹاؤن پلاننگ سے متعلق التوا کا شکار درخواستوں کی تعداد بڑھنے لگی۔ٹاؤن پلاننگ کے ڈپٹی ڈائریکٹر اور اسسٹنٹ ڈائریکٹرز کی عدم موجودگی سے التوا کا شکار درخواستوں کی تعداد 100 سے تجاوز کر گئی۔ درخواست کنندگان دن بھر ایل ڈی اے دفاتر کے چکر کاٹنے پر مجبور ہیں ۔

 

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں