15 ہزار 480 لٹر غیر معیاری دودھ،16 کلو دیگر اشیا تلف

لاہور (اپنے سٹی رپورٹر سے) فوڈ سیفٹی ٹیموں نے لاہور میں 253 فوڈ پوائنٹس کی چیکنگ کی ۔
ترجمان فوڈ اتھارٹی کے مطابق 15 ہزار 480 لٹر غیر معیاری دودھ،16 کلو دیگر مضر صحت اشیا تلف کی گئیں، 90 فوڈ پوائنٹس کو اصلاحی نوٹسز ، 34 کو بھاری جرمانے کئے گئے ۔