حکومت کے پاس عوام کیلئے کوئی منصوبہ نہیں :جماعت اسلامی

حکومت کے پاس عوام کیلئے کوئی منصوبہ نہیں :جماعت اسلامی

لاہور (نمائندہ دنیا ) امیرجماعت اسلامی پنجاب وسطی محمد جاوید قصوری نے وزیراعظم شہباز شریف کے بیان ’’مہنگائی اتنی ہے کہ سمجھ نہیں آتا منہ چھپا کر کہاں جاؤں‘‘ پر اپنا ردعمل دیتے ہوئے کہا کہ وزیراعظم کا بیان اپنی ہی حکومت کی ناکامی کا برملا اعتراف ہے ۔

 ثابت ہو گیا ہے کہ پی ٹی آئی کے بعد پی ڈی ایم کی حکومت بھی مکمل طور پر ناکام ہو چکی ہے ، ان لوگوں کے پاس عوام کو ریلیف فراہم کرنے کا کوئی منصوبہ نہیں ہے ۔ وزیراعظم منہ چھپانے کی بجائے بجٹ میں ریلیف فراہم کرنے کے لئے اقدامات کریں۔ معاشی حالات اس قدر ابتر ہو چکے ہیں کہ کسی ایک پارٹی کے بس کی بات نہیں کہ وہ تنہا ان حالات کا مقابلہ کر سکے ۔ ضرورت اس امر کی ہے تمام سٹیک ہولڈرز اپنا مثبت قومی کردار ادا کریں تاکہ ملک و قوم کو اضطراب اور داخلی انتشار کی کیفیت سے باہر نکالا جا سکے ،پی ٹی آئی اور پی ڈی ایم کے درمیان سیاسی چپلقش کا خمیازہ ملک و قوم بھگت رہے ہیں۔

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں