پاکستان چین جوائنٹ چیمبر آف کامرس کے وفد کا پیڈمک ہیڈ آفس کا دورہ

پاکستان چین جوائنٹ چیمبر آف کامرس  کے وفد کا پیڈمک ہیڈ آفس کا دورہ

لاہور(سٹاف رپورٹر)چین کے اعزازی کونسلر برائے سرمایہ کاری وانگ زی ہائے کی سربراہی میں پاکستان چین جوائنٹ چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری کے 9 رکنی وفد نے پیڈمک ہیڈ آفس کا دورہ کیا۔۔

سی ای او پیڈمک علی معظم سید نے جاری منصوبوں اور سپیشل اکنامک زونز کی افادیت بارے بریفنگ دی۔اس موقع پر جی ایم بزنس ڈویلپمنٹ آمنہ فیصل سمیت متعلقہ افسر بھی موجود تھے ۔ وفد کی جانب سے سرمایہ کاری کے لئے مختلف بزنس سیکٹرز اور آپشنز زیر غور لائے گئے ۔

 

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں