ہیلتھ یونیورسٹی :فائنل پروفیشن ایم بی بی ایس کے نتائج

ہیلتھ یونیورسٹی :فائنل پروفیشن ایم بی بی ایس کے نتائج

لاہور(اپنے سٹاف رپورٹر سے )یونیورسٹی آف ہیلتھ سائنسز نے گزشتہ روز فائنل پروفیشنل ایم بی بی ایس سالانہ امتحانات کے نتائج کا اعلان کردیا۔

نوٹیفکیشن کے مطابق 42 الحاق شدہ میڈیکل کالجوں کے 5705 امیدواروں نے امتحان دیا جن میں سے 4989 پاس جبکہ 536 فیل قرار پائے - کامیابی کی شرح 90.30 فیصد رہی۔ پہلی پوزیشن سیالکوٹ میڈیکل کالج سیالکوٹ کی عنابہ خان نے 1318/1500 نمبروں کے ساتھ حاصل کی۔ ملتان میڈیکل اینڈ ڈینٹل کالج ملتان کی ثمن رانا نے 1311 نمبروں کے ساتھ دوسری اور سیالکوٹ میڈیکل کالج سیالکوٹ کے عمر مصطفی نے 1303 نمبر لیکر تیسری پوزیشن حاصل کی۔ میڈیسن میں 42 ،سرجری میں 8، گائنی میں 68 اور پیڈیاٹرکس میں 17 امیدواروں نے ڈسٹنکشن حاصل کی۔ سپلیمنٹری امتحانات 7 جولائی سے شروع ہوں گے ۔ تمام نتائج یو ایچ ایس کی ویب سائٹ پر دیکھے جاسکتے ہیں۔

 

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں