8ماہ : شہر میں قتل ، اقدام قتل ، اغوا برائے تاوان کی 1167وارداتیں

8ماہ : شہر میں قتل ، اقدام قتل ، اغوا  برائے تاوان کی 1167وارداتیں

لاہور (کرائم سیل) شہر میں دیرینہ دشمنی، ڈکیتی مزاحمت اور اغوا برائے تاوان کی وارداتیں تھم نہ سکیں۔

8 ماہ کے دوران شہر میں قتل، اقدام قتل اور اغوا برائے تاوان کی 1167 وارداتیں ہوئیں، بے رحم ڈاکوؤں نے ڈکیتی مزاحمت پر 16 افراد کو موت کے گھاٹ اتار دیا۔ پولیس ریکارڈ کے مطابق سال 2023 کے پہلے آٹھ ماہ میں ڈاکوئوں نے 11 افراد کو موت کے گھاٹ اتار اتھا۔ آٹھ ماہ میں اغواکاروں نے 9 افراد کو تاوان کی خاطر اغوا کیا۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں