شاہدرہ یونین کونسل نمبر 4 کی اہم شخصیات آئی پی پی میں شامل
لاہور(سیاسی رپورٹر سے)شاہدرہ یونین کونسل نمبر 4 سے اہم شخصیات علی حنیف، محمد فہد اور وسیم غفار نے استحکام پاکستان پارٹی میں شمولیت کا اعلان کردیا۔۔۔
شامل ہونے والے نوجوانوں نے صدر لاہور ڈویژن ڈاکٹر مراد راس سے ملاقات کی اور ڈاکٹر مراد راس نے شامل ہونے والے نوجوانوں کو پارٹی مفلر پہنائے ، شامل ہونے والے علی حنیف کاکہناتھاکہ استحکام پاکستان پارٹی میں با ضابطہ شمولیت باعث اعزاز ہے۔ نوجوان نسل نے شخصیت پرستی کے بت کو توڑ ڈالا ہے۔ محمد فہد نے کہاکہ چیئرمین جہانگیر ترین، صدر عبدالعلیم خان اور ڈاکٹر مراد راس کی قیادت پر پورا بھروسہ ہے۔