آن لائن کالج ایڈمشن سسٹم کے ذریعے داخلے شروع

آن لائن کالج ایڈمشن سسٹم  کے ذریعے داخلے شروع

لاہور(ایجوکیشن رپورٹر)آن لائن کالج ایڈمشن سسٹم کے ذریعے بیچلرز اور ایسوسی ایٹ ڈگری پروگرامز میں داخلے شروع کردئیے گئے۔

ترجمان پی آئی ٹی بورڈ کا کہنا ہے کہ سسٹم کے ذریعے پنجاب کے سرکاری کالجوں میں داخلوں کیلئے آن لائن درخواستیں دی جا سکتی ہیں ،اب تک بیچلرز کیلئے 5 ہزار طلبا اپلائی کر چکے ہیں۔ویب پورٹل ہائر ایجوکیشن ڈیپارٹمنٹ اور پی آئی ٹی بی نے وضع کیا ہے ۔طلبا ویب سائٹ سے منتخب سرکاری کالجوں میں گھر بیٹھے اپلائی کر سکتے ہیں۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں