بچوں کے سکول سے باہر رہنے کی بڑی وجہ غربت:مقررین

 بچوں کے سکول سے باہر رہنے کی بڑی وجہ غربت:مقررین

لاہور(ایجوکیشن رپورٹر)چیئرمین پنجاب ہائیر ایجوکیشن کمیشن پروفیسر ڈاکٹر شاہد منیر نے کہا ملک میں سماجی و معاشی انصاف کی فراہمی کے بغیر قومی یکجہتی و ترقی ناممکن ہے۔

وہ پنجاب یونیورسٹی صغریٰ بیگم سنٹر فار ایجوکیشن پالیسی اینڈ ڈویلپمنٹ کے زیر اہتمام پاکستان کی تعلیمی پالیسیوں کے تنقیدی جائزے پرالرازی ہال میں منعقدہ سیمینار سے خطاب کر رہے تھے۔ اس موقع پر وائس چانسلر پنجاب یونیورسٹی پروفیسر ڈاکٹر خالد محمود، پرو ریکٹرنجی یونیورسٹی پروفیسر ڈاکٹر محمد نظام الدین، چیئرمین شعبہ تاریخ پروفیسر ڈاکٹر محبوب حسین بھی موجود تھے۔ ڈاکٹر شاہد منیر نے کہا کہ پاکستان میں بچوں کے سکول سے باہر رہنے کی بڑی وجہ بھی غربت ہی ہے ۔پروفیسر ڈاکٹر خالد محمود نے کہا کہ تعلیمی پالیسیاں بنتی ہیں مگر ان پر عملدرآمد اصل مسئلہ ہے ۔ اڑھائی کروڑ بچے کسی سکول نہیں جا رہے ۔ڈاکٹر نظام الدین نے کہا کالجزکے حوالے سے تعلیمی پالیسیاں تاخیر سے بنیں۔ ڈاکٹر محبوب حسین نے کہاکہ ہمیں قومی سالمیت کی اشد ضرورت ہے۔ ڈاکٹر سونیا عمر نے کہا کہ پاکستان کی تعلیمی ترقی کے لئے پنجاب یونیورسٹی اپنا کردار ادا کرتی رہے گی۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں