نرسنگ داخلے ، کوٹہ پر عمل کیلئے سیکرٹری کا مبہم جواب مسترد

لاہور (کورٹ رپورٹر) چیف جسٹس لاہور ہائیکورٹ محمد امیر بھٹی نے بی ایس نرسنگ کے داخلوں میں پسماندہ علاقوں کے طلبا کے۔۔۔
دو فیصد کوٹہ پر عمل نہ کرنے کے خلاف سیکرٹری سپیشلائزڈ ہیلتھ کئیر کامبہم جواب مسترد کردیا، عدالت نے داخلہ ٹیسٹ میں پاس ہونے والی طالبہ کوکوٹہ کی بنیاد پر داخلہ دینے کاحکم دے دیا، عدالت نے آئندہ سماعت پر عمل درآمد رپورٹ طلب کرلی،عدالت نے ریمارکس دیئے کہ امتحان تو داخلے کے بعدہی ہوگا،پہلے داخل تو کریں،کوٹے والی خالی سیٹیں بچاکرکیاکرنا ہے ؟جوعدالت آگیا ،اسے اس کا حق ملناچاہئے ، افسر آنکھیں بند کرکے کلرکوں کے کہنے پر سب کچھ کرنا بند کریں تو معاملات بہتر ہوجائیں، کلرک پیسے پکڑے بغیر کسی کودفتر کے اندر نہیں جانے دیتے ،افسرون کو کچھ تو خیال کرنا چاہئے یہ اسی ملک کے باشندے ہیں،اگر پالیسی موجود اور کوٹہ کی بنیادپرخالی سیٹیں بھی موجود ہیں تو داخلہ کیوں نہیں دیا جا رہا؟کیا ضروری ہے کہ کوٹہ والی سیٹیں خالی رہیں اور جوپڑھنا چاہے ،اسے داخلہ نہ دیاجائے ،ابھی تو عدالت نے یہ نہیں پوچھاکہ کوٹہ کی کتنی سیٹیں خالی ہیں اور گزشتہ سالوں میں بھی کیوں خالی رہیں؟جنرل سیٹوں پر جنوری سے کلاسوں کاآغاز ہوچکاہے ،کسی بھی طالبعلم کو امتحان میں بیٹھنے کے لئے پچاسی فیصد حاضری ضروری ہے ،کوٹہ کی بنیاد پر داخل طالبعلم حاضری مکمل نہ ہونے پرامتحان میں نہیں بیٹھ سکتے ہیں۔