ہوم اکنامکس یونیورسٹی میں بین المذاہب ہم آہنگی پر سیمینار

ہوم اکنامکس یونیورسٹی میں بین المذاہب ہم آہنگی پر سیمینار

لاہور(ایجوکیشن رپورٹر)یونیورسٹی آف ہوم اکنامکس میں ویمن ڈویلپمنٹ سنٹر کے تحت بین المذاہب ہم آہنگی اور امن کے فروغ کے موضوع پر خصوصی سیمینار کا انعقاد کیا گیا۔

 سیمینار میں سابق ایم پی اے سردار رامیش سنگھ اروڑا، پروفیسر اشوک کمار، وائس چانسلر ڈاکٹر فلیحہ زہرا کاظمی، ڈائریکٹر پنجاب ایچ ای سی ڈاکٹر تنویر قاسم، صبیحہ شاہین، جیسیکا الیاس اور ڈاکٹر ارم رباب سمیت طالبات کی بڑی تعداد نے شرکت کی۔ وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹرفلیحہ زہرا کاظمی کا کہنا تھا کہ پاکستان میں امن و بھائی چارہ اور اخوت کو فروغ دینا، وقت کی اہم ضرورت ہے، یونیورسٹی کا بنیادی کام یہی ہے کہ وہ اپنے طلبا کے ذریعے سے امن کے فروغ میں کردار ادا کرے۔ سردار رامیشن سنگھ اروڑا نے کہا کہ پاکستان کی سکھ کمیونٹی اپنے وطن سے محبت کرتی ہے ۔ ڈاکٹر تنویز قاسم کا کہنا تھا کہ انسان کا اصل جوہر اخلاق ہے، یونیورسٹیز اپنے طلبا میں اخلاق پیدا کرنے کی کوشش کریں۔

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں