میٹرک امتحانات،21امیدواروں پر ناجائز ذرائع استعمال کے کیسز

میٹرک امتحانات،21امیدواروں  پر ناجائز ذرائع استعمال کے کیسز

لاہور(ایجوکیشن رپورٹر)سیکنڈری سکول دوسرے سالانہ امتحان کے سلسلہ میں گزشتہ روز پنجاب بھر کے تمام تعلیمی بورڈز میں کیمسٹری اور جنرل سائنس کے پرچے ہوئے۔

اب تک 21 امیدواروں پر ناجائز ذرائع استعمال کرنے کے کیسز بنائے گئے جبکہ 10 امیدوار دوسرے کی جگہ امتحان دیتے ہوئے پکڑے گئے جن کے خلاف متعلقہ تھانوں میں پرچے درج کروا کر حوالہ پولیس کر دیا گیا ۔ لاہور بورڈ میں 14 امیدواروں پر نقل جبکہ 3 پر تلبیس شخصی ، ملتان اور راولپنڈی بورڈ میں ایک ایک امیدوار نقل اور دوسرے امیدوار کی جگہ امتحان دینے پر کیسز بنائے گئے ۔ ساہیوال بورڈ میں 2 امیدوار نقل جبکہ 3 امیدوار دوسرے کی جگہ امتحان دیتے ہوئے پکڑے گئے ۔ سرگودھا بورڈ میں 2امیدواروں پر نقل کرنے کے کیسز بنائے گئے اور ایک امیدوار دوسرے کی جگہ امتحان دیتے ہوئے پکڑا گیا۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں