بابو صابو سے نیازی انٹرچینج راہداری کا ٹینڈر ایوارڈ

بابو صابو سے نیازی انٹرچینج راہداری کا ٹینڈر ایوارڈ

لاہور(سٹاف رپورٹر سے)بابو صابو انٹر چینج سے نیازی انٹرچینج تک ایکسس کنٹرول کوریڈور فیسیلٹی کا منصوبہ، ایل ڈی اے کی جانب سے میگا منصوبے کا ٹینڈر ایوارڈ کر دیا گیا۔

ایل ڈی اے آج سے مشینری کو متحرک کر دے گا،منصوبے کیلئے 10ارب 84 کروڑ روپے کا تخمینہ لگایا گیا،منصوبہ دو فیز میں چار ماہ میں مکمل کیا جائے گا۔پیکیج ون میں نیازی تا سگیاں انٹرچینج کوریڈور کی تعمیر کا کام کیا جائے گا،پیکیج ٹو میں سگیاں انٹرچینج تا بابو صابو انٹرچینج کنٹرولڈ ایکسس کوریڈور تعمیرہوگا۔ایل ڈی اے اور ٹریفک پولیس نے منصوبے کیلئے متبادل ٹریفک پلان مرتب کرنا شروع کر دیا۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں