نشتر پارک سپورٹس کمپلیکس،2واٹر ٹینک بنانے کی منظوری

نشتر پارک سپورٹس کمپلیکس،2واٹر ٹینک بنانے کی منظوری

لاہور(شیخ زین العابدین)شہر میں تیز بارشوں کے بعد پنجاب حکومت واٹر ٹینکس بنانے پر سنجیدہ ہوگئی،کیبنٹ کمیٹی نے نشتر پارک سپورٹس کمپلیکس قذافی سٹیڈیم میں واٹر ٹینکس کی منظوری دیدی۔۔۔

 ایک ارب 43 کروڑ 30 لاکھ روپے سے 2 واٹر ٹینک تعمیر کئے جائیں گے ۔ تفصیل کے مطابق قذافی سٹیڈیم کو بارشی پانی سے ڈوبنے سے بچانے کا پلان بنا لیا گیا۔ فنڈز کے حصول کیلئے وزیر اعلیٰ کو سمری بھی ارسال کی جائے گی۔ واسا سپلیمنٹری گرانٹ کے ذریعے واٹر ٹینک کیلئے ایک ارب 43 کروڑ 30 لاکھ روپے کے فنڈز کی استدعا کرے گا۔ نئے پلان میں واسا نے سو فیصد فنڈز کا تقاضا کیا ہے ،پچاس فیصد فنڈز سپورٹس بورڈ اور پچاس فیصد پنجاب حکومت فراہم کرے گی۔2021 سے قذافی سٹیڈیم واٹر ٹینک کا منصوبہ فائلوں میں بند رہا،منصوبے پر عمل درآمد نہ ہونے سے لاگت میں اضافہ ہوگیا۔ 2021 کے پی سی ون کے مطابق قذافی سٹیڈیم واٹر ٹینک کی لاگت 65 کروڑ 32 لاکھ 12 ہزار روپے تھی ،دو سال منصوبے پر کام نہ ہونے سے لاگت میں 78 کروڑ روپے سے زائد کا اضافہ ہوگیا، نئے پلان کے تحت 40 لاکھ گیلن کے دو واٹر ٹینک تعمیر کئے جائیں گے۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں