لبرٹی پارک اینڈ رائیڈ پلازہ کے فرسٹ فلور کی دکانوں کی نیلامی کا فیصلہ

لبرٹی پارک اینڈ رائیڈ پلازہ کے فرسٹ  فلور کی دکانوں کی نیلامی کا فیصلہ

لاہور (سٹاف رپورٹر سے) لبرٹی پارک اینڈ رائیڈ پلازہ کے فرسٹ فلور کی تمام دکانوں کی نیلامی کا فیصلہ کر لیا گیا۔

دکانوں کو حقوق کرایہ داری کیلئے 5سال کی لیز کیلئے نیلام کیا جائے گا۔ کاروباری حضرات کو 3 ماہ کا گریس پیریڈ بھی دیا جائے گا۔ایل ڈی اے تمام دکانیں ایک بڑے کاروباری گروپ یا پارٹی کو لیز کرے گا۔ لبرٹی پلازہ کی دکانیں لیز پر نہ دینے سے اتھارٹی کو12سال میں ڈیڑھ ارب روپے کا خسارہ ہوا۔ نئی آکشن کمیٹی کو پارک اینڈ رائیڈ پلازہ لبرٹی کی آکشن فی الفور کرنے کا اختیار تفویض کیا گیا،نیلامی 4 اکتوبر کو ہو گی۔ 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں