3 یونین کونسلوں میں مسلسل پانی فراہمی،غیر ملکی گرانٹ پر قدغن

لاہور(سٹاف رپورٹر سے)جاپان کی گرانٹ سے شہر کی 3 یونین کونسلوں میں پانی کی 24 گھنٹے فراہمی کا منصوبہ بنا یاگیا لیکن پنجاب کی نگران حکومت نے غیر ملکی گرانٹ پر قدغن لگا دی۔
تین یونین کونسلوں کیلئے ایک ارب 39 کروڑ 72 لاکھ 88 ہزار روپے کا تخمینہ لگایا گیا۔ یونین کونسل 99،100 اور 101 میں واٹر سپلائی اور سیوریج سسٹم کو بہتر بنایا جانا تھا،24 گھنٹے پانی کی فراہمی اور واٹر میٹرز لگائے جانے تھے۔واضح رہے کہ واسا نے تین ماڈل کونسلوں کا پراجیکٹ دوبارہ زندہ کیا لیکن کنٹریکٹرز کی جانب سے مسلسل عدم دلچسپی کا اظہار کیا جارہا ہے۔