پنجاب حکومت:اکبر چوک منصوبے کیلئے 2 ارب کا قرضہ

پنجاب حکومت:اکبر چوک منصوبے کیلئے 2 ارب کا قرضہ

لاہور(سٹاف رپورٹر سے)نگران پنجاب حکومت ایل ڈی اے پر مہربان ہوگئی،گزشتہ پانچ مالی سال کی نسبت سب سے زیادہ فنڈز ایل ڈی اے کو رواں مالی سال فراہم کرنے کا فیصلہ کیا گیا۔

مالی سال 2023-24 میں ایل ڈی اے کی کل آمدن کا تخمینہ 45 ارب 23 کروڑ 46 لاکھ روپے لگایا گیا،ایل ڈی اے ترقیاتی و غیر ترقیاتی اخراجات پر 44 ارب 46 کروڑ روپے خرچ کرے گا۔ پنجاب حکومت نے گرانٹ ایڈ کے نام پر اکبر چوک پراجیکٹ کیلئے 2 ارب روپے قرض دے دیا۔گرانٹ ان ایڈ کیلئے پنجاب حکومت سات ارب روپے ایل ڈی اے کو دینے کیلئے رضا مند ہوگئی۔قرض اور ملنے والے فنڈز میں سے ایل ڈی اے 8 ارب 73 کروڑ روپے غیر ترقیاتی اخراجات پر خرچ کرے گا۔ رواں مالی سال ملنے والی رقوم سے ایل ڈی اے 35 ارب 72 کروڑ روپے ترقیاتی کاموں پر خرچ کرے گا۔ایل ڈی اے گورننگ باڈی نے اتھارٹی کے ریوائزڈ بجٹ اور قرض کی منظوری دے دی۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں