ڈاکٹر عافیہ صدیقی کی رہائی کیلئے ریلی

 ڈاکٹر عافیہ صدیقی کی رہائی کیلئے ریلی

لاہور(ایجوکیشن رپورٹر)اسلامی جمعیت طلبہ کے زیرِ اہتمام ڈاکٹر عافیہ صدیقی کی رہائی کیلئے ریلی نکالی گئی جس میں طلبہ کی بڑی تعداد نے شرکت کی، قیادت ناظم علاقہ غربی ساجد نے کی۔

ریلی سول لائنز کالج سے شروع ہو کر جی پی او چوک مال روڈ پر ختم ہوئی ۔طلبہ کا کہنا تھا حکومت ڈاکٹر عافیہ کو فوری رہا کروائے، رہائی کی چابی واشنگٹن نہیں بلکہ اسلام آباد میں ہے۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں