سائنس اور ٹیکنالوجی کی اہمیت ترقی میں مسلمہ حقیقت:گورنر

لاہور(سپیشل رپورٹر)گورنر پنجاب محمد بلیغ الرحمن نے گزشتہ روز لاہور کالج فار ویمن یونیورسٹی میں پاکستان انجینئرنگ کونسل کے زیر اہتمام سٹیم ایمبیسڈر پروگرام میں بطور مہمان خصوصی شرکت کی۔
انہوں نے کہا سائنس اور ٹیکنالوجی کی اہمیت دنیا کی ترقی میں مسلمہ حقیقت بن چکی ہے، یہ پروگرام یونیورسٹیوں اور سکولوں کو آپس میں مل کر کام کرنے اور بچوں کوسٹیم کی تعلیم کے رجحان کو بڑھانے میں مدد گار ثابت ہوگا۔