سی آئی اے:لاکھوں روپے کا مال مسروقہ مالکان کے سپرد
لاہور(کرائم سیل)سی آئی اے لاہور نے ڈاکوؤں سے برآمد ہونے والا لاکھوں روپے مالیت کا مال مسروقہ اصل مالکان کے سپرد کر دیا۔
ڈی آئی جی کیپٹن (ر) لیاقت علی ملک اور ڈی ایس پی کینٹ چودھری فیصل شریف نے مال مسروقہ تقسیم کیا،سی آئی اے کینٹ لاہور نے سندر کے علاقے میں ہونے والی چوری کی واردات میں85 لاکھ روپے نقدی اور طلائی زیورات ،150 تولے مدعی عمیر احمد کے سپرد کیے گئے ،ستوکتلہ کے گھر میں ہونے والی چوری کی واردات کو ٹریس کرکے 7 لاکھ روپے نقدی اور طلائی زیورات مدعی عادل عمر کے سپرد کیے گئے۔