تاحکم ثانی پہلے سے تعینات سینئر آڈیٹرز کو عہدے سے ہٹانے سے روک دیاگیا
لاہور(کورٹ رپورٹر)لاہور فیڈرل سروس ٹربیونل میں فرانس کے پاکستانی سفارتخانے میں من پسند افسروں کی تعیناتی کیخلاف درخواست پر سماعت ہوئی۔
امین جاوید چودھری کی سربراہی میں دو رکنی بینچ نے تاحکم ثانی پہلے سے تعینات سینئر آڈیٹرز کو عہدے سے ہٹانے سے روکتے ہوئے وفاقی سیکرٹری دفاع و فریقین سے تحریری جواب طلب کرلیا، درخواست گزار کے وکیل نے مؤقف اپنایا کہ ڈیپوٹیشن پر فرانس کے سفارتخانے میں تعیناتی وفاقی سیکرٹری دفاع کی منظوری سے ہوئی۔