6ہزار لٹر تیار جعلی مشروبات تلف، مالکان گرفتار

6ہزار لٹر تیار جعلی مشروبات تلف، مالکان گرفتار

لاہور(اپنے سٹی رپورٹر سے)غیر معیاری کاربونیٹڈ ڈرنکس بنانے والا گروہ پکڑا گیا، فوڈ سیفٹی ٹیموں نے برا مرادہ لاہور شرقپور روڈ پر واقع جعلی کاربونیٹڈ ڈرنکس یونٹ پر چھاپہ مارا۔۔۔

6000 لٹر سپلائی کے لیے تیار جعلی کاربونیٹڈ ڈرنکس تلف،مقدمہ درج، مالکان گرفتار، 4350 خالی بوتلیں، 3000 ڈھکن، 250 لٹر سیرپ، 180 کلو ممنوعہ اجزا، 75 کلو سے زائد دیگر پیکنگ سامان تلف کر دیا گیا، 12 سلنڈر، 3 فلنگ مشینیں، سٹیل ٹیوب اور جنریٹرضبط کر لئے گئے ، ڈی جی فوڈ اتھارٹی راجہ جہانگیر انور کا کہنا ہے کہ موقع پر کیے گئے ٹیسٹ فیل ہونے پر کارروائی عمل میں لائی گئی۔ کھلے رنگ، ممنوعہ اجزا اور ناقص پانی سے معروف برانڈ کی جعلی بوتلیں تیار کی جا رہی تھیں۔ پیکنگ کے لیے تیار کیمیکلز کا محلول بھی تلف کر دیا گیا۔ جعل سازی کا مکروہ دھندہ کرنے پر مالکان کیخلاف مقدمہ درج، موقع سے گرفتار کرا دیا گیا۔ جعلی کاربونیٹڈ ڈرنکس کو دکانوں اور میرج ہالز میں سپلائی کیا جانا تھا۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں