نیا پاکستان، 60 کروڑ خرچ، ایک اپارٹمنٹ بھی نہ بن سکا
لاہور(شیخ زین العابدین)ایل ڈی اے نے اپارٹمنٹس صوبے کیلئے سبسڈی اور الاٹیوں سے رقوم وصول کیے بغیر سرکاری خزانے سے ساٹھ کروڑ خرچ کر دیئے۔۔۔
فنڈز کا بے دریغ استعمال ہونے کے باوجود کسی الاٹی کو ایک اپارٹمنٹ بھی نہ مل سکا۔ تفصیلات کے مطابق نیفڈا، بینک آف پنجاب اور حکومت کی جانب سے اپارٹمنٹس کیلئے ایک روپیہ نہ ملا، ایل ڈی اے نے حکومت کی خوشنودی کیلئے ذاتی وسائل سے 60 کروڑ خرچ کر دیئے ، قرعہ اندازی میں شامل 896 افراد نے اپارٹمنٹ لینے کیلئے بینکوں میں پیسے جمع کرائے ہیں جو تاحال اتھارٹی کیلئے ناقابل استعمال ہیں۔ذرائع کا کہنا ہے کہ نیفڈا کی جانب سے ایل ڈی اے کو ملنے والی سبسڈی کی رقم منتقل نہیں ہوسکی،ایل ڈی اے انتظامیہ کا کہنا ہے کہ اپارٹمنٹس منصوبے سے متعلق نئی پالیسی تیار کر رہے ہیں، ایل ڈی اے گورننگ باڈی سے پالیسی کی منظوری لیں گے۔