کم لاگت سے پلاسٹک کی مزید سڑکیں بنانے کا فیصلہ

لاہور(سٹاف رپورٹر سے)شہر میں پلاسٹک کی مزید سڑکیں بنانے کا فیصلہ کر لیا گیا، محکمہ سی اینڈ ڈبلیو کی طرف سے پہلی پلاسٹک روڈ ظفر علی روڈ تعمیر کی گئی۔
تفصیلات کے مطابق پاکستان میں پہلی پلاسٹک سڑک اسلام آباد میں تعمیر کی گئی، ایک سال دس ماہ بعد پلاسٹک روڈ کی تعمیر کا تجربہ لاہور میں کیا گیا،پنجاب حکومت کا پلاسٹک روڈ کے کامیاب تجربے کے بعد اس کا دائرہ کار مزید بڑھانے کا فیصلہ کیا گیا، ایک ماہ تک موجودہ پلاسٹک روڈ کا جائزہ لے کر مزید پلاسٹک روڈزبنائی جائیں گی، مال روڈ کو بھی پلاسٹک روڈ میں تبدیل کرنے کی تجویز دی گئی۔ ماہرین کا کہنا ہے کہ پلاسٹک روڈ بارش کے پانی سے جلد نہیں ٹوٹے گی، کم از کم 10 سال تک چلتی ہے، پلاسٹک روڈ کی تعمیر میں استعمال شدہ شاپرز اور دیگر پلاسٹک استعمال ہوتا ہے۔ پلاسٹک روڈ اسفالٹ روڈ کے مقابلے میں دیر پا اور کم لاگت ہوتی ہے، پلاسٹک روڈ کی دیکھ بھال کی بھی زیادہ ضرورت نہیں ہوتی۔پلاسٹک روڈ بارش کے پانی سے ٹوٹ پھوٹ کا شکار نہیں ہوتی۔