بجٹ منظوری کے باوجود ترقیاتی سکیمیں التوا کا شکار
لاہور (عمران اکبر) بلدیہ عظمی ٰ لاہور کے بجٹ کی منظوری کے باوجود ترقیاتی سکیمیں التوا کا شکار ہیں۔
تفصیلات کے مطابق مالی سال 2023 تا 2024 کا بجٹ 17 ارب 20 کروڑ منظور ہونے کے باوجود لاک ہے، کمشنر لاہور نے ترقیاتی سکیموں کے لئے ایک روپے کی منظوری نہ دی، ترقیاتی بجٹ کا حجم 6 ارب 81لاکھ روپے ہے ،جاری ترقیاتی سکیموں کے 1 ارب 50 کروڑ تاحال جاری نہیں کئے گئے، جاری ترقیاتی سکیمیں التوا کا شکار ہیں، نئی ترقیاتی سکیموں کے لیے 5ارب روپے کا ایک دھیلا خرچ نہیں کیا گیا،سرکاری عمارتوں کی تزئین و آرائش کے لیے 20کروڑ کا بجٹ بھی لاک ہے ،سٹریٹ لائٹس کی تنصیب کے لیے 35کروڑ 50 لاکھ کا بجٹ لاک موجودہے ۔قائم مقام کمشنر لاہور ڈویژن کا کہنا ہے کہ بہت جلد ترقیاتی سکیموں کی بحالی کے لئے فنڈز جاری کئے جائیں گے۔