سموگ کی روک تھام،گاڑیوں میں یورو فائیو تیل استعمال کرنے کی تجویز
لاہور(سٹاف رپورٹر سے)سموگ پر قابو پانے کے لئے نئی حکمت عملی تیار کر لی گئی، ہائیکورٹ کے احکامات پر بنی کمیٹی نے گاڑیوں میں استعمال ہونے والے فیول سے متعلق تجاویز دے دی۔
گاڑیوں میں یورو ون کے بجائے یورو فائیو کوالٹی کا فیول استعمال کرنے کی تجویز دی گئی ہے ۔ سپیشل کمیٹی نے ماحول دوست گاڑیاں بھی چلانے کی ہدایت کر دی۔ سپیشل کمیٹی نے یورو ون فیول کو پٹرول پمپس پر سپلائی کرنے سے روکنے کی تجویز دے دی۔شہر میں کوئی بھی درخت کاٹنے کیلئے مجاز اتھارٹی سے منظوری لینا لازم قرار دینے کی تجویز دی گئی۔