ریلوے پریم یونین کا تنخواہوں کیلئے احتجاج

ریلوے پریم یونین کا  تنخواہوں کیلئے احتجاج

لاہور(اپنے کامرس رپورٹر سے)ریلوے پریم یونین کے زیر اہتمام ملازمین کا ڈی ایس لاہور آفس کے سامنے احتجاج،مزدوروں کی بڑی تعداد کام چھوڑ کر مظاہرے میں شامل ہوئی۔

مظاہرین کا کہنا ہے کہ ہر ماہ کی طرح اس دفعہ بھی تنخواہ کے منتظر ہیں،اکتوبر کا مہینہ شروع ہونے کے باوجود کچھ ملازمین کو اگست اور کچھ کو ستمبر کی تنخواہ کا انتظار ہے ،کئی ماہ سے احتجاج کر کے تنخواہ وصول کر رہے ہیں لیکن اس دفعہ مظاہروں کے باوجود تنخواہ نہیں دی گئی۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں