کوٹ رادھاکشن:فلسطین پراسرائیلی مظالم کیخلاف احتجاجی ریلی

کوٹ رادھاکشن:فلسطین پراسرائیلی مظالم کیخلاف احتجاجی ریلی

کوٹ رادھاکشن(تحصیل رپورٹر)نجی سکول میں فلسطین پر ڈھائے جانے والے اسرائیلی ظلم وبربریت کے خلاف احتجاجی ریلی نکالی گئی۔

جس میں طلبا اور اساتذہ کی بڑی تعداد نے شرکت کی اور اسرائیل کے خلاف سخت نعرے بازی کرتے ہوئے فلسطینی بھائیوں سے اظہار یکجہتی کیا۔ تفصیلات کے مطابق نجی سکول کے طلبانے ہاتھوں میں پلے کارڈز اور بینرز تھام کر احتجاج کیا، اس موقع پر سکول کے سربراہ حافظ افتخار یوسف اورطلبا نے اپنی تقریروں میں عالمی برادری، اقوام متحدہ خاص کر اسلامی ممالک سے مطالبہ کیا کہ وہ مظلوم فلسطینیوں پر مظالم کا نوٹس لیں، قبلہ اول کا تحفظ ہمارے ایمان کا حصہ ہے، نہتے فلسطینیوں پر اسرائیلی دہشت گردی قابل مذمت ہے، اسرائیلی حکومت طاقت کے نشے میں دھت ہوکر انسانی حقوق اور جنگی اصولوں کو بالائے طاق رکھتے ہوئے ظلم و ستم کے پہاڑ توڑ رہی ہے، آخرمیں فلسطینیوں کی نصرت و کامیابی کے لئے خصوصی دعا کی گئی، فضا لبیک یا بیت المقدس، فلسطینیوں سے رشتہ کیا لا الہ الا اللہ، فلسطینیوں کی ایک ہی آواز الجہاد الجہاد کے نعروں سے گونج اٹھی۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں