’’ڈیٹا یوزر اینڈ ڈیٹا پروڈیوسر‘‘ کے موضوع پر تربیتی ورکشاپ
لاہور(سپیشل رپورٹر)وزارت پلاننگ ڈویلپمنٹ کے زیر اہتمام \"ڈیٹا یوزر اینڈ ڈیٹا پروڈیوسر\" کے موضوع پر مقامی ہوٹل میں تربیتی ورکشاپ کا انعقاد کیا گیا۔
ورکشاپ میں ماہرین شماریات، کمپیوٹر، فنانس، پالیسی میکرز سمیت دیگر نے شرکت کی۔اس موقع پر ممبر سی اینڈ ایس ایاز الدین نے ورکشاپ کے اغراض ومقاصد پر روشنی ڈالتے ہوئے کہا پاکستان بیورو آف سٹیٹسٹکس شواہد پر مبنی پالیسی سازی اور منصوبہ بندی کے لئے قابل اعتماد اعدادوشمار پیش کرنے کا پابند ہے ۔ان اعدادوشمار کو پھیلانے کیلئے قومی ڈیٹا کی تقسیم کی پالیسی بنائی جا رہی ہے ۔ ورکشاپ کے آخر میں بحث ومباحثہ اور سوال وجواب کا سیشن بھی ہوا۔