واسا افسروں کی انکوائریوں کے فیصلے نہ ہوسکے

 واسا افسروں کی انکوائریوں  کے فیصلے نہ ہوسکے

لاہور(سٹاف رپورٹر سے)مبینہ کرپشن کیسز اور پیڈا ایکٹ کے تحت واسا افسروں کی انکوائریوں کے فیصلے نہ ہوسکے، جرم ثابت ہونے کے باوجود افسروں کی انکوائریاں دبا لی گئیں۔

سابق ایکسین اور ایس ڈی او اقبال ٹاؤن کے خلاف ڈسپوزل سٹیشنز سے جنریٹرز کے پرزے چوری ہونے پر انکوائری کی جارہی ہے ،ایس ڈی او جوہر ٹاؤن کیخلاف سرکاری امور میں غفلت برتنے پر انکوائری چل رہی ہے ،انکوائری کی رپورٹ آنے سے قبل ہی مبینہ سفارش پر ایس ڈی او کو دوبارہ تعینات کر دیا گیا۔فنڈز استعمال نہ کرنے پر سابق ایکسین اقبال ٹاؤن پر پیڈا ایکٹ کے تحت انکوائری شروع ہوئی۔ ایم ڈی واسا غفران احمد کا کہنا ہے کہ انکوائری افسروں کو جلد از جلد حتمی رپورٹ پیش کرنے کی ہدایت کی ہے۔ 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں