’’اب گاؤں چمکیں گے ‘‘کے دوسرے مرحلے کا آغاز

 ’’اب گاؤں چمکیں گے ‘‘کے دوسرے مرحلے کا آغاز

لاہور (اپنے سٹی رپورٹر سے) حکومت پنجاب کے انقلابی پروگرام ’’اب گاؤں چمکیں گے‘‘ کے دوسرے مرحلے کا آغاز ہو گیا۔

اس پروگرام کے تحت شہروں کی طرز پر دیہات میں سیوریج اور سالڈ ویسٹ مینجمنٹ کے امور انجام دئیے جائیں گے ۔ حکومت نے اس حوالے سے سینی ٹیشن فیس مقرر کی ہے جو متعلقہ نمبردار کے ذریعے وصول کی جائے گی ۔ سینی ٹیشن فیس وصولی کے عمل کی نگرانی متعلقہ پٹواری کی ہوگی ۔حکومت کی جانب سے مقرر کردہ شیڈول کے مطابق 5 مرلہ یا اس سے بڑے گھروں سے 50 روپے ماہانہ ، د کانداروں سے 200 روپے، پٹرول پمپ سے 1000 روپے، میرج ہال سے 1000 روپے ، سروس سٹیشن سے 1000 روپے اور انڈسٹریل یونٹ سے 2000 ہزار روپے ماہانہ وصول کئے جائیں گے۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں